رامپور،17 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کے شہری ترقی اور اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اعظم خاں نے الزام لگایا ہے کہ سماج وادی پارٹی سے برطرف کئے گئے امرسنگھ اور بھارتیہ
جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی اور مظفرنگر فسادات کے ملزم سنگیت سوم ان کا قتل کراسکتے ہیں۔
مسٹر خان نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ان میں سے ایک گوشت کا سابق بڑا تاجر ہے۔